سرکاری ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر گرفتار، مقدمہ درج
لاہور(کر ائم رپو رٹر) جنرل ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا، ملزم مختلف وارڈز کے وزٹ کے دوران پکڑا گیا کوٹ لکھپت کے علاقے میں واقع جنرل ہسپتال وارڈز کا معائنہ کرنے والا جعلی ڈاکٹر گرفتار کر لیا گیا۔کوٹ لکھپت پولیس نے ملزم عثمان کیخلاف جنرل ہسپتال کے سکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ا یس پی ماڈل ٹان کے مطابق ملزم ڈاکٹرز کے لباس میں وارڈز وزٹ کر رہا تھا۔جسے شک پڑنے پر سکیورٹی گارڈز نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔گزشتہ روزجناح ہسپتال سے بھی جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا تھا، جو ڈاکٹر بن کر عملے اور لواحقین کا سامان چوری کرتا تھا۔