پرویز الٰہی کو ہسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور

پرویز الٰہی کو ہسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو ہسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور کر لی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وزارت داخلہ کو 15 دنوں میں پرویز الٰہی کے ہاؤس اریسٹ کا پروسیجر مکمل کرنے کا بھی حکم دیدیا جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ پرویز الٰہی کی عمر 78 سال ہے علاج سے متعلق معاملہ بھی دیکھ لیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو ان کی مرضی کے مطابق طبی سہولتیں فراہم کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ آخر -