پاکستان کی سالانہ 2کروڑ 80لاکھ ٹن گندم کی کھپت، پیداوار کھپت سے 16لاکھ ٹن زائد
لاہور(آئی این پی)محکمہ خوراک نے کہا ہے سالانہ بنیاد پر پاکستان میں ہر شہری 115 کلو آٹا کھاتا ہے،جبکہ ملک میں سالانہ 2کروڑ 80لاکھ ٹن گندم کی کھپت ہے، رواں برس چاروں صوبوں میں گندم کا پیداواری ہدف 3کروڑ 21لاکھ ٹن مقرر کیا گیا،جبکہ 2کروڑ 96لاکھ ٹن گندم کی پیداوار متوقع ہے۔ پنجاب کو 12کروڑ 78لاکھ لوگوں کیلئے 1کر وڑ 47لاکھ ٹن گندم جبکہ بیج کیلئے 8لاکھ 72 ہزار ٹن گندم کی ضرورت ہے۔محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب کا پیداواری ہدف 2کروڑ 41لاکھ ہے۔محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے سندھ کاپیداواری ہدف 44لاکھ ٹن، خیبر پختو نخوا کا 14لاکھ اور بلوچستان کا 13لاکھ ٹن مقرر کیا گیا تھا، رواں برس پنجاب اپنی ضرورت سے 86لاکھ ٹن زائد گندم پیدا کریگا جبکہ پا
کستان میں مجموعی کھپت سے 18لاکھ ٹن زائد گندم پیدا ہوگی۔
سالانہ گندم کھپت