جعلی مینڈیٹ والی حکومت سے معاشی، سیاسی استحکام نہیں آسکتا: مولانا فضل الرحمن 

جعلی مینڈیٹ والی حکومت سے معاشی، سیاسی استحکام نہیں آسکتا: مولانا فضل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

                                                                                                            کراچی (این این آئی)قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے جامعہ بنوریہ العالمیہ میں پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے ملاقات کی اور ملکی سیاسی، داخلی، خارجی و مذہبی صورتحال پر گفتگو کی ملاقات میں جامعہ بنوریہ العالمیہ کے مہتمم مفتی محمد نعمان نعیم نائب مہتمم مولانا فرحان نعیم، قاری محمد عثمان و دیگر علما کرام موجود تھے اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افسوس ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل اپنی سفارشات اسمبلی میں بھیجتی ہے لیکن ہر دور کی حکومت نے کبھی بھی ان سفارشات پر قانون سازی نہیں کی۔ پاکستان میں سیاسی، مذہبی، داخلی، خارجی و معاشی استحکام اس وقت تک نہیں آئے گا جب تک آئین پاکستان پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد نہیں کیا جائے گا مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام نے ہمیشہ باطل قوتوں کا آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر مقابلہ کیا ہے اور اسلام و ملک کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا ہے انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے بننے والی اسمبلی اور حکومت میں معاشی و سیاسی استحکام نہیں آسکتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ آ ئین پاکستان کے تحت صاف شفاف انتخاب کرا کے اصلی عوامی نمائندوں کے حوالے حکومت کی جائے امن کونسل کے سربراہ طارق مدنی نے آ ئین پاکستان پر عمل درآمد کرانے کی جدوجہد میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ پاکستان امن کونسل آئین وقانون کے دائرے میں رہ کر جمعیت علمائے اسلام کی جدو جہد میں اپنا بھرپور پور حصہ ڈالنے کیلئے تیار ہے۔

مولانا فضل الرحمن

مزید :

صفحہ آخر -