پنجاب، سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی،ہیٹ ویو کا خدشہ

پنجاب، سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی،ہیٹ ویو کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی ماہر ماحولیات نے پنجاب میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کر دیا صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 جبکہ زیادہ سے زیادہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے شہر میں 11مئی تک گرمی کا زور برقرار رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں دوسری جانب شہر قائد میں سورج کا پارہ ہائی ہونے لگا پیر کو موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ شہر میں موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گرمی کی شدت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو دوپہر کے اوقات میں باہر کم نکلنے، سایہ دار جگہوں پر رہنے اور پانی زیادہ پینے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات

مزید :

صفحہ آخر -