کیپٹل میٹروپو لیٹن کے چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر فضل محمود کا مختلف علاقوں کا دورہ
پشاور (سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر ایسٹ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ رحمان خٹک کی ہدایت پر کیپٹل میٹروپو لیٹن کے چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر فضل محمود نے ڈیمالشنگ سٹاف کے ہمراہ پشاور کے مختلف علاقوں جس میں اتحاد کالونی روڈ ٗ رور بھائی روڈ گنج میں تجاوزات کے خلاف گرینڈآپریشن کیا اس دوران غیرقانونی تعمیرات مسمارکردئیے گئے جبکہ دکانوں سے باہر پڑا ہوا ایک گاڑی سامان ضبط کرلیا جبکہ راستوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا اس موقع پر انتظامیہ نے دکانداروں کو ہدایت کیں کہ وہ تجاوزکرنے سے گریز کریں بصورت دیگر آپریشن کیلئے تیاررہے۔