سندھ رینجرز کی کارروائی،ڈکیتی اور چوری میں ملوث 2ملزمان گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ)کی جانب سے منشیات فروش،اسٹریٹ کرمنلز، ڈکیتی اور غیر قانونی پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ مشترکہ دو مختلف کاروائیوں کے دوران کراچی کے علاقوں گرڈ اسٹیشن مدینہ کالونی اور سپارکو روڈ سعدی ٹاؤن سے ڈکیتی اورچوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2ملزمان زاہد خان اور راحیل احمد کو گرفتار کر لیاگیا۔ ملزمان کے قبضے سے 1عدد پسٹل،1 عدد موبائل فون اورایک عدد موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔ جبکہ دوسری کارروائی کے دوران حب کینال نزد نورانی ہوٹل ماڑی پور سے غیر قانونی پانی چوری کر کے سپلائی کرنے والے 10عدد واٹر ٹینکر بھی تحویل میں لے لیئے گئے۔گرفتار ملزمان کواسلحہ اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس اور10عدد واٹر ٹینکر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن کے حوالے کر دیئے گئے۔ عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔