سوات میں مثالی امن قائم ہے،ڈسٹرکٹ پولیس افیسر
سوات (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات نے کہا ہے کہ سوات میں مثالی امن قائم ہے سیاحتی زون ہونے کے ناطے سیاح بلا خوف و خطر سوات کی حسین نظاروں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، سوات کی ترقی کے لیے سوات کے صحافیوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں جس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب کے چیئرمین شیرینزادہ کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملاقات میں سینیئر صحافی فضل رحیم خان، حضرت بلال ماما جی اور جنرل سیکرٹری فضل خالق خان موجود تھے ڈی پی او سوات نے کہا کہ سوات میں لوگوں کو پرامن معاشرہ فراہم کرنے کے لیے ہم نے پولیس کا گشت بڑھا دیا ہے جو دن رات عوام کی خدمت اور حفاظت کے لیے کوشاں رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سوات میں مکمل امن قائم ہے سیاح بلا خوف و خطر سوات کا رخ کر سکتے ہیں اور یہاں کے حسین نظار وں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پولیس عوام سے ہیں اور عوام کو چاہیے کہ پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرے اور پولیس کو بروقت اطلاع دے تاکہ ہمارے بچوں کو ایک پرامن معاشرہ میسر ہو، انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں لہذا عوام کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کیلئے بلا جھجک ہمارے دفتر آکر ہماری خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔