تخت بھائی،8سالہ بچہ نہانے کے دوران نہر میں ڈوب کر جان بحق
تخت بھائی(تحصیل رپورٹر) ڈ وبنے کا واقع-تخت بھائی کے علاقے عربی کلے میں 8 سالہ بچہ نہانے کے دوران نہر میں ڈوب کر جان بحق ہوا۔اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچتے ہی ڈوبنے والے بچے کو تلاش کرنے کیلئے سرچ آپریشن شروع کیا۔ غوطہ خور ٹیم نے 2 گھنٹے کے اندر بچے کو تلاش کرکے پانی سے ڈیڈ باڈی نکال لی۔جانبحق بچے کی شناخت ابوبکر ولد اسماعیل سے ہوئی۔ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ نہانے کے دوران پیش آیا۔