کراچی: امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نجی اسکولز میں قائم امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن رفعیہ جاوید کے مطابق کراچی میں ہونے والے امتحانات کے دوران نجی اسکولز میں قائم مراکز میں غیر ضروری افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ امتحانی سینٹرز میں قابل اساتذہ تعینات کیے جائیں تاکہ بچوں کو مشکلات پیش نہ ہوں۔