3سال سے بند تنخواہیں ریلیز کی جائیں،کمیو نٹی سکول ٹیچرز

3سال سے بند تنخواہیں ریلیز کی جائیں،کمیو نٹی سکول ٹیچرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ) پہاڑ پور بیکس اور این سی ایچ ڈی کمیو نٹی سکول ٹیچرز کی پریس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ کے پی کے اور نو منتخب گورنر سے تین سالوں سے بند تنخواہوں کی ادائیگی کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان کی تمام بیکس اوراین سی ایچ ڈی کمیو نٹی سکول جو ایلمنٹری ایجوکیشن کے حوالے ہیں مگر ابھی تک ان ٹیچرز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیاگیا ہے ان کو پچھلے تین سالوں کی تنخواہیں نہیں دی گئی اب تو نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے، نہ دکاندار ادھار دیتا ہے اور نہ اپنے بچوں کو اس مہنگائی میں دو وقت کی روٹی دے سکتے ہیں وزیراعلیٰ علی آمین گنڈہ پور جو غریب پر ترس کھانے والا انسان ہے اور گورنر فیصل کریم کنڈی سے پر زور اپیل کی ہے کہ ہمیں فوری تنخواہیں دی جائیں تاکہ ہم اپنی تعلیمی خدمات بہتر اندز میں پورے کر سکیں ہماری تنخواہ ریگولر کی جائیں اور بقایاجات کی ادائیگی بھی کی جائے اور ہمارے سکول بھی فاٹا کے کمیونٹی سکول کی طرح مستقل کیے جائیں اور ماہانہ تنخواہ دی جائے ہماری کاکردگی سرکاری سکول سے بہتر ہے اب ہماری امید آپ سے ہے اور حکام بالا ایلمنٹری ایجوکیشن سے بھی اپیل ہے کہ ہمیں مستقل کیا جائے اور ریگولر تنخواہ دی جاے،اب تو آنے جانے کا کرایہ اور بلڈنگ رینٹ دینے کے قابل نہیں ہیں ان سکولز کے بچوں کا مستقبل محفوظ کیا جائے۔