مخالفین کی فائرنگ ،2موٹر سائیک سوار زخمی،بائیک بھی اڑا لے گئے
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)قتل مقاتلے کی دشمنی کا شاخسانہ ،بیٹنی کورونا نزد قبرستان 9مسلح افراد نے موٹرسائیکل پر جانےوالے اپنے دو مخالفین پر فائرنگ کر دی ، دونوں افراد زخمی ، ملزمان زخمی افراد کا موٹرسائیکل بھی چھین کر لے گئے،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب میں 26سالہ شاہد آفری مروت سکنہ رحمانی خیل نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اور جمعہ خان ولد سکندر خان دولت خیل سکنہ وانڈا علی موٹرسائیکل پر پنیالہ سے رحمانی خیل کےلئے راونہ تھے ، جب ہم بیٹنی کورونا نزد قبرستان پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود ملزمان اسماعیل ولد محمد نور ، ہدایت اللہ عرف گن ، فرید اللہ ولد عبدالمتین ، مزمل ولد سفور ، بہرا ولد شمس الدین ،سفور ولد نامعلوم سکنائے رحمانی خیل سمیت 9مسلح افراد نے روڈ پر ہم پر فائرنگ کر دی، جن کی فائرنگ سے ہم دونوں زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان ہمارا موٹرسائیکل بلا نمبر بھی چھین کر لے گئے، ہماری آپس میں قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے ۔