بونیر،ملزمان کی فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق،بہو زخمی
بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بونےر کے دور افتادہ علاقہ چغرزئی میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائیرنگ ،فائیرنگ سے ماں اور بیٹا جان بحق جبکہ بہو ں زحمی ہو گئی ،دونوں لاشوں اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردئے گئے ،پولیس پوتھانہ گل بانڈئی میں درج ایف ائی ار کے مطابق نامعلوم افراد نے دروازے پر دستک دی ۔بیٹا باہر گیا تو اس پر فائیرنگ کردی گئی ۔فائیرنگ کی اواز سن کر ماں بھی دروازے پر گئی تو اس پر فائیرنگ کردی گئی ۔جس سے دونوں جان بحق ہوگئے مقامی لوگوں کے مطابق مقتولین کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ۔مقامی پولیس نے ایف ائی ار درج کرکے واقعہ کی تفشیش شروع کردی اس واقعہ سے علاقہ کے لوگوں میں خوف وہ ہراس پھیل گیا۔