غربت کے ہاتھوں اپنے بچوں کو فروخت کرنیوالا نوجوان ڈبلیو ایس ایس پی میں سینٹری ورکرز بھرتی
پشاور(سٹی رپورٹر) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایات پر اپنے بچوں کو فروخت کرنے والے ٹیلہ بند کے رہائشی غریب نوجوان شیر زمان کو ڈبلیو ایس ایس پی میں بطور سینٹری ورکر بھرتی کر لیا گیا گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں پشاور کے نواحی علاقے ٹیلہ بند کے ایک بیروزگار نوجوان نے غربت سے تنگ آکر اپنے بچوں کو فروخت کے لیے پیش کیا تھا جس پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے نوٹس لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ایس ایس پی کو نوجوان کو سرکاری نوکری دینے کی ہدایات جاری کئے تھے جس پر قواعد و ضوابط پورا کرکے آج نوجوان کو باقاعدہ بطور سینٹری ورکر بھرتی کرلیا گیا جبکہ مخیر حضرات کے تعاون سے نوجوان کے ذمہ واجب الادا قرضہ بھی ادا کیا گیا تھا