تحصیل جہانگیرہ کے علاقہ شیدو کے عوام جرائم پیشہ افراد کے خلاف سراپا احتجاج 

تحصیل جہانگیرہ کے علاقہ شیدو کے عوام جرائم پیشہ افراد کے خلاف سراپا احتجاج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہانگیرہ (نمائندہ پاکستان) تفصیلات کے مطابق تحصیل جہانگیرہ کا علاقہ شیدو کے عوام جرائم پیشہ افراد کے خلاف سراپا احتجاج،شیدو بس سٹاپ پر امن شیدو کے حق میں اور ائس، منشیات، ہوائی فائرنگ، جوا،اور جرائم میں ملوث افراد کے خلاف یک آواز اس سلسلے میں گزشتہ روز شیدو امن جرگہ کا ایک بہت بڑا ااجتماع منقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں  ہر مقاطب فکر کے افراد کے شرکت کی جس میں جرگہ کے اعراض و مقاصد عوام کے سامنے پیش کیے گئے  جرگہ مشران نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا علاقہ آئس جیسی لعنت کے مکمل لپیٹ میں ہیں. شیدو ایک عظیم پرانے زمانہ کے شہدا کی سرزمین ہے جس میں تعلیم یافتہ باکردار شخصیات موجود ہے لیکن جرائم پیشہ لوگوَں نے اسکے امن کو تباہ کر دیا. یہاں پر بدکردار لوگ کواٹروں میں رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہیں اس سلسلے میں بہت جلد کمیٹی DIGمردان سے ملاقات کریگی اگر پھر مطمئن نہ ہوئے تو اسکے بعد IG خیبر پختونخوا سے کمیٹی ملاقات کرے گی.جتنے بھی جرائم پیشہ عناصر ہیں رشوت خوربدکردار فوری طور پر شیدو اور مضافات سے نکل جائے بصورت دیگر  انکے خلاف ایکشن ہوگا.  اور عوام ہر قسم کی مدد کے لئے تیار ہیں. عوام اب شیدو امن کمیٹی کا بھرپور ساتھ دے گے. اور شیدو کے نوجوان  کے مستقبل  برباد کرنے والے شہیدوں کی سرزمین سے 10 دن کے اندر اندر نکل جائے بصورت دیگر  انکے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔