آئین وقانون کی حکمرانی ہی ہمارا مشن، ملک عامر ڈوگر

    آئین وقانون کی حکمرانی ہی ہمارا مشن، ملک عامر ڈوگر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوریوالا(تحصیل رپورٹر)قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہیب ایم این اے ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس بن چکا ہے اٹھ مئی کے متنازعہ الیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے اس کے علاوہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کے لیے یہ گرینڈ الائنس مشترکہ ایجنڈے کے (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

تحت جدوجہد کرے گا اس ملک میں انصاف فراہم کرنے والے ہائی کورٹ کے آٹھ ججز انصاف کی بھیک مانگ رہے ہیں ملک میں جنگل کے قانون کا منظر پیش کیا جا رہا ہے آج اگر چیف جسٹس فائز عیسی اپنے ججز کو انصاف نہ دلاسکے تو پھر اس ملک کا کیا بنے گا اس وقت ملک کا سب سے بڑا ایشو گندم کا بحران ہے اس صورتحال میں بھی پنجاب حکومت خود کہہ رہی ہے کہ ہم نے گندم نہیں خریدنی ملک میں امپورٹڈ گندم کی خریداری میں 84 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا ہے اس بڑے سکینڈل کے ذمہ داران کو فوری طور پر کٹہرے میں لایا جائے اگر حکومت نے اس وقت ملک کے کسانوں کا مداوا نہ کیا تو ملک میں کسانوں کی اتنی بڑی تحریک چلے گی کہ اس حکومت کو اس کے منطقی انجام تک پہنچا دے گی عمران خان اس وقت جیل میں ہیں لیکن پارٹی کے تمام تر فیصلے انکی ہدایات کے مطابق ہورہے ہیں  پارٹی قائدین جو عمران خان سے رابطے میں ہیں وہ وہی پالیسی اختیار کررہے ہیں جو پارٹی قائد کی ہدایات ہیں اس حوالہ سے پارٹی میں کوئی دو رائے نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی ڈاکٹر احمد شیر زمان ڈوگر کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی اورنگ زیب خاں کھچی، بیرسٹر خالد نثار ڈوگر، میجر(ر) غلام سرور اور دیگر شخصیات بھی موجودتھے۔