مظفر گڑھ، نوجوان قتل، خالہ زاد گرفتار، واردات کا اعتراف

مظفر گڑھ، نوجوان قتل، خالہ زاد گرفتار، واردات کا اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

شاہجمال(نمائندہ پاکستان)خالہ زاد نے سترہ سالہ نوجوان کزن محسن علی کو جوکہ خالہ زاد عمران کو ملنے آیا ہوا تھا کو قتل کر کے نعش صحن میں دفنا دی.موضع جیٹھے والا مظفرگڑھ کے رہائشی محمد افضل لنگاہ نے پولیس تھانہ شاہجمال کو بتایا کہ وہ سیالکوٹ میں درزی کاکام کرتا ہے جبکہ اس کا چھوٹا بھائی سترہ سالہ محسن علی گوجرانوالہ میں محنت مزدوری کرتا تھا جس کی اپنے خالہ زاد بھائی محمد(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

عمران لنگاہ سکنہ شاہجمال سے گہری دوستی تھی مورخہ 1.4.24کو وہ گوجرانوالہ سے شاہجمال اپنی خالہ سداں مائی کے گھر پہنچا میرا اس کے ساتھ فون پر رابطہ ہوا تو اس نے بتایا کہ وہ کام سے چھٹی کے بعد شاہجمال خالہ کے گھر آگیا ہے کچھ دن عمران کیساتھ رہنے کے بعد گھر آجاونگا اسی دن اس کا فون بند ہو گیا ہے پھر رابطہ نہیں ہوا ہے اسے شبہ ہے کہ عمران نے اسے اغوا کر کیقتل کردیا ہے اندراج مقدمہ کے بعد پولیس نے عمران کوگرفتار کر کے  تفتیش شروع کی تو ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے محسن علی کو قتل کر کے نعش صحن میں گڑھا کھود کر دفن کر دی ہے  جس پر پولیس نے ملزم کی نشاندہی کی گئی جگہ سے مقتول سترہ سالہ خوبرو نوجوان محسن علی  کی نعش برامد کر کے پوسٹ مارٹم کے لئیے ڈسٹرکٹ ہسپستال مظفر گڑھ منتقل کر دی ہے۔