سوئی گیس ٹاسک فورس کا آپریشن دس چوروں کیخلاف شکنجہ، جرمانے

سوئی گیس ٹاسک فورس کا آپریشن دس چوروں کیخلاف شکنجہ، جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوز رپورٹر)سوئی گیس ٹاسک فورس نے روزانہ کی بنیاد (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

پر کاروائی کرتے ہوئے مزید دس گیس چور پکڑ لئے۔ انکے محکمانہ کاروائی کے لئے لکھ دیا گیا۔ ایک صارف میٹر الٹا لگا کر گیس چوری میں ملوث پایا گیا جس کا میٹر منقطع کرکے لیبارٹری کو بھجوا دیا گیا۔ دوسرے کیس میں ایک صارف میٹر میں سوراخ کرکے میٹر ٹیمپرنگ میں ملوث پایا گیا جس کا میٹر منقطع کرکے لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔ دو صارفین نان بلنگ پر تھے انکے میٹر منقطع کرکے لیبارٹری بھجوائے گئے۔ چھ صارفین ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں ملوث پائے گئے مگر محکمہ انکی صرف ایکسٹینشن اتروائی میٹر منقطع نہیں کئے۔ اس کے علاہ ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے 50000 روپے کی ریکوری بھی کروائی۔ یاد رہے یہ جرمانہ کمرشل استعمال پر کیا گیا تھا۔