ایف آئی اے،60اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لیگل تعینات، نوٹیفکیشن بھی فائنل
کرمداد قریشی (نامہ نگار) ایف آئی اے کے 60 اسسٹنٹ ڈائر(بقیہ نمبر35صفحہ7پر)
یکٹر لیگل کی تعیناتی کردی گئی سیکرٹری داخلہ کی ہدائت پر سیکشن آفیسر شعیب رضا گوپانگ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا،تفصیل کے مطابق وزارت داخلہ میں 60 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر سیکرٹری داخلہ کی منظوری کے بعد شعیب رضا گوپانگ سیکشن آفیسر وزارت داخلہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والے امتحان میں آٹھ ہزار سے زائد امیدواران نے حصہ لیا جبکہ ان میں سے 60 امیدواران مکمل کامیابی حاصل کر سکے، کامیاب ہونے والے امیدواران کی جوائننگ وزارت داخلہ میں کی گئی جنکو بعدازاں فیلڈ آفسز میں تعینات کیا جائیگا، ان کی تعیناتی سے فیڈرل انوسٹی گیشن کی لیگل ونگ مزید مضبوط ہو گی اور مجرمان کو عدالتوں سے فوری اور سخت سزائیں دلوائی جا سکیں گی،