میپکو،نیٹ میٹرنگ، گھریلو صارفین کیلئے نیا پیچ نمبر22متعارف
ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کمرشل(بقیہ نمبر33صفحہ7پر)
ڈائریکٹوریٹ نے ریجن بھر کے نیٹ میٹرنگ کے حامل گھریلو صارفین کے لئے نیا بیچ نمبر 22متعارف کروادیاہے اور بیچ نمبر 31کے تمام نیٹ میٹرنگ کنکشنوں کو فوری طورپر بیچ نمبر 22میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (PITC) کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں نیا بیچ متعارف کروایاگیاہے اور اپریل 2024ء کے بلنگ سائیکل سے جنرل بیچز ایک سے 22تک ہوں گے جبکہ بیچ نمبر 22سے اوپر والے تمام بیچز ایم ڈی آئی ہوں گے۔ انہوں نے اس ضمن میں ریجن کے تمام ریونیوآفیسرز کو احکامات جاری کردئیے ہیں۔