کھانے پینے میں بے اعتدالی نشترسمیت مختلف سرکاری ہسپتالوں میں سینکڑوں مریض رپورٹ

کھانے پینے میں بے اعتدالی نشترسمیت مختلف سرکاری ہسپتالوں میں سینکڑوں مریض ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)کھانے پینے میں بے اعتدالی اور موسم میں تبدیلی (بقیہ نمبر29صفحہ7پر)

کے باعث گیسٹرو بھی وبائی صورتحال اختیار کر گیا ہے نشتر ہسپتال ملتان  میں گیسٹرو میں مبتلا مریضوں کے رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ چوبیس  گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال ملتان کی مین ایمرجنسی اور بچوں کی ایمرجنسی میں گیسٹرو میں مبتلا 63 مریض لائے گئے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے اسی طرح چلڈرن کمپلیکس، ڈی ایچ کیو ہسپتال، اور ٹاون ہسپتالوں میں بھی گیسٹرو میں مبتلا 100 مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔