دکاندار قتل، کل سے تاجروں کا احتجاج، ریلی، تیاریاں مکمل
ملتان (نیوز رپورٹر) 4روز گزرنے کے باوجود چونگی نمبر 14کے تاجر کے قتل اور ڈکیتی کی المناک واقعہ کے ملزمان گرفتار نہ ہونے کی بنا پر کل بدھ 8مئی کو دن 11بجے چونگی نمبر 14پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا جو دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گا اس بات کا فیصلہ چونگی نمبر 14اور ملحقہ 25سے ذائد تاجر تنظیموں کے عہدیداران نے ایک احتجاجی اجلاس میں کیا اجلاس(بقیہ نمبر24صفحہ7پر)
میں چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق،چیمبر آف سمال ٹریڈرز عہدیداران ملک طاہر ڈوگر،احتشام الحق،عزیز الرحمن انصاری،صدر ہول سیل کلاتھ مارکیٹ چونگی نمبر 14یوسف انصاری،صدر تنظیم تاجران جنوبی پنجاب شیخ جاوید،صدر انجمن تاجران ریلوے پھاٹک اشفاق چوہدری،صدر رحمن آرکیڈ حاجی عتیق اعوان،صدر مدینہ کلاتھ مارکیٹ شیخ حنیف،صدر اتفاق کلاتھ مارکیٹ خلیل انصاری،صدر رابی کلاتھ مارکیٹ عمران سجاد،صدر ناصر مارکیٹ تنویر انصاری،صدر زبیر متین مارکیٹ عزت خان صدر احمد مارکیٹ اظہر ڈوگر صدر سلطان کلاتھ مارکیٹ شاہد سلطان،صدر سلمان ٹریڈرز مارکیٹ ارشد رحمن دیگر نے شرکت کی۔شرکا اجلاس نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک صورتحال ہے کہ تاحال کسی سینیئر آفیسر نے اتنے بڑے سانحہ کے باوجود ہماری اشک شوئی نہیں کی اور نہ ہی پولیس کی جانب سے مقتول کے وارثان سے کسی قسم کا کوئی رابطہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم محب وطن اور پر امن شہری ہیں بڑی حد تک ہمارے حاصل شدہ ٹیکسز پر ملکی معیشت کا انحصار ہوتا ہے لیکن حکمرانوں کی جانب سے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا تا ہے انہوں نے شہر بھر کی مارکیٹوں کے عہدیداران سے اپیل کی کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں تاکہ تاجروں کی آواز کو مو ثر اور مضبوط بنایا جا سکے۔