بچی کو ونی کرنیکا منصوبہ، پولیس آپریشن، سرپنج سمیت تین گرفتار

بچی کو ونی کرنیکا منصوبہ، پولیس آپریشن، سرپنج سمیت تین گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)آٹھ سالہ بچی کو ونی کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی پولیس نے بچی کو اپنی تحویل میں لے لیا سر پنچ سمیت 3 افراد گرفتار کرلئے گئے بتایا گیا ہے کہ 8 سالہ بچی کوثر بی بی کو موضع طفلی کے رہائشی ندیم ولد فقیر بخش کو بدلہ میں ونی کرنے کی اطلاع ملی۔جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بچی کو ریکور کروا لیااور طبی معائنہ کے بعد (بقیہ نمبر28صفحہ7پر)

والدین کے حوالے کر دیا ہیونی کا واقعہ ایک ہفتہ قبل ہونے والے واقعہ کے تناظر میں پیش آیا۔ونی ہونے والی بچی کے کزن نے فقیر بخش گشکوری کی بیٹی ثانیہ کو گھر سے بھگا کر پسند کی شادی کی تھی۔ ثانیہ کے اہلخانہ نے متاثرہ فیملی پر دبا ڈال کر 8 سالہ کوثر بی بی کو بدلہ صلح میں اپنے قبضہ میں لیا۔راجن پور پولیس نے 14 کس نامزد ملزمان کے خلاف پولیس اسٹیشن داجل میں مقدمہ درج کر لیا۔واقعہ میں ملوث سرپنچ سمیت 3 ملزمان کو فوری طور پر گرفتار بھی کر لیا ہے۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری