ملتان، مختلف علاقوں میں چور، ڈاکو سرگرم شہریوں کو لاکھوں کانقصان، پولیس لاپتہ

ملتان، مختلف علاقوں میں چور، ڈاکو سرگرم شہریوں کو لاکھوں کانقصان، پولیس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)چوری کے مختلف واقعات میں شہری لاکھوں کی نقدی،زیورات اور کار سے محروم ہوگئے پولیس (بقیہ نمبر13صفحہ7پر)

نے اطلاعات پر کارروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق قطب پور پولیس کو پرانا شجاع آباد مسلم کالونی سے محمد عثمان نے اطلاع دی کہ میری بھابھی کا بھائی محمد عمران اپنے تین سے چار ساتھیوں کے ہمراہ گھر آیا اور گھر سے نقدی دولاکھ روپے سمیت ڈیڑھ تولہ زیورچوری کرکے لے گئے جبکہ اس چوری میں میری بھابھی شاہین بی بی کا بھی ہاتھ ہے جس نے اپنے بھائی عمران کے ذریعے چوری کرائی جبکہ بستی ملوک پولیس کو ممتازٹاون قصبہ مڑل سے محمد اجمل نے پولیس کو بتایا کہ اپنی گاڑی نمبری  LED-19-2804گھر کے باہر کھڑی کرکے چلا گیا صبح دیکھاتو گاڑی موجود نہ تھی جسے نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے،واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔