تھانہ شاہ شمس، 45سالہ شخص کی لاش برآمد ڈیڈ باڈی نشتر ہسپتال منتقل، کاروائی شروع
ملتان(وقائع نگار)تھانہ شاہ شمس کے علاقے 45 سالہ شخص کی(بقیہ نمبر3صفحہ7پر)
نعش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق نوازشریف یونیورسٹی کی سائیڈ پر نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایاگیا جس کی اطلاع پاکر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچی،پولیس کے مطابق ملنے والی نامعلوم نعش کی شناخت نہ ہوسکی جسے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیئے نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردیاتاہم اصل حقائق بعد ازرپورٹ معلوم ہوسکے گے کارروائی شروع کردی