تعلیمی شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے، شیرعلی گورچانی

تعلیمی شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے، شیرعلی گورچانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور(تحصیل  رپورٹر ) مسلم لیگ ن کی حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور علاقائی ترقی وخوشحالی کے لیے کئی منصوبوں پر عمل کر رہی ہے۔ راجن پور تاڈیرہ انڈس روڈ کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔ اے ای اوز ودیگر اساتذہ کرام کو بجٹ سے قبل مستقل کر دیا جائے گا۔ تعلیم کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لارہے ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر معدنیات(بقیہ نمبر5صفحہ7پر)

 سردار شیرعلی خان گورچانی نے سابق ممبر ضلع کونسل راجن پور وامیدوار چیرمین یو۔ سی کوٹ جانوں سردار کاشف خان لغاری کی سربرائی میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سردار ارشاداحمد خان لغاری۔ سہیل احمد خان لغاری۔ شیر جہان خان لغاری ودیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی پالیسوں کی وجہ سے ملک معاشی طو ر پر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا تھا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی عوام دوستی پالیسوں کی وجہ ملک میں خوشحالی ارہی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندرخان نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔ اساتذہ کو جدید علوم سے اگائی دینے کے لیے مختلف کورسز کا انعقاد کرایا جارہا ہے۔ ہر بچے کو تعلیم انکی دیلز پر فراہم کرنے کے لیے نئے تعلیمی اداروں کا اجرا کرنے کے علاوہ متعدد پرائمری ومڈل وہائی سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ کنٹریکٹ ایس ایس ٹی اور اے ای او ز کو مالی بجٹ سے قبل مستقل کر دیا جائے گا۔ جس پر پیپر ز ورک شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ عوامی نمائندکان مقامی سطح پر پالیسوں کے نفاذ کے لیے اپنا کردارادا کریں قبل ازیں سردار کاشف خان لغاری نے صوبائی وزرا کو علاقائی مسائل سے اگاہ کیا۔