پنجاب،500زرعی گرایجویٹس کنٹریکٹ پر بھرتی کرنیکا فیصلہ

پنجاب،500زرعی گرایجویٹس کنٹریکٹ پر بھرتی کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا400 ارب روپے سے زائد کا '' ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر'' پلان کاشتکاروں کے لئے ایک گیم چینجر ثابت ہو گا اور پنجاب میں زرعی خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت پنجاب عاشق حسین کرمانی نے زراعت ہاس لاہور میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے(بقیہ نمبر10صفحہ7پر)

 ہوئے کیا۔ اجلاس میں ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پلان کی ٹائم لائن کا جائزہ اور اس کو حتمی شکل دی گئی۔  اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔بلا سود قرضوں کی سکیم محکمہ زراعت پنجاب اور بینک آف پنجاب کے باہمی اشتراک سے جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس فلیگ شپ پروگرام کے تحت 5 لاکھ کاشتکاروں کو بلا سودقرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔اس سکیم کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے نواز شریف کسان کارڈ کی کسانوں میں تقسیم کا عمل اس سال 14اگست سے شروع ہو گا جسکی مہمان خصوصی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ہوں گی،یکم اکتوبر سے اس کی ایکٹیویشن شروع ہو جائے گی۔وزیر زراعت پنجاب نے کہاکہ صوبہ بھر میں 7 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔اس کے علاوہ کاشتکاروں کو5 ہزار سپر سیڈر اور 2 ہزار رائس شریڈر60 فیصد سبسڈی پر فراہم کئے جا ئیں گے۔صوبہ پنجاب میں 80ارب روپے کی لاگت سے 7300 کھالہ جات کی اصلاح و پختگی، کی جائے گی۔انھوں شعبہ زراعت توسیع کی تنظیمِ نو پر2 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔کاشتکاروں کو بہتر توسیعی سروسز کی فراہمی کیلئے500 زرعی گریجوایٹس کنٹریکٹ پر بھرتی کئے جائیں گے۔