پی ٹی آئی کے قائد پاکستان کی بقاء، سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں : شیر افضل مروت

پی ٹی آئی کے قائد پاکستان کی بقاء، سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں : شیر افضل مروت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءشیر افضل خان مروت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے قائد اپنی ذات کی نہیں پاکستان کی بقاءاور سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ اسماعیل خان کے رہنما اسحاق خان مروت کی رہائش گاہ پر ان سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک جماعت نہیں بلکہ ایک نظریے اور ایک اصول کا نام ہے خان صاحب کے وژن اور جہدوجہد نے پاکستان کے عوام کے اندر جذب حب الوطنی کی ایک نئی روح پھونک دی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے والی قوتیں ہمارے قائد اور ہماری جماعت کے مخالف ہیں ہم نے پاکستان میں حقیقی تبدیلی کا جو سفر قائد تحریک انصاف کی قیادت میں شروع کیا تھا اج پاکستان کا بچہ بچہ اسی مشن نظریہ پر قائم ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن سرگرمیوں میں تحریک انصاف کا کوئی ورکر اور رہنما ملوث نہیں ہے ہم محب وطن لوگ ہیں اور پاکستان کے ترقی خوشحالی اور حقیقی طور پر جمہوری ملک بنانا ہمارا مشن اور ہمارا مقصد ہے اور اسی کی خاطر ہمارا قائد قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں نومء کو بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا شیر افضل خان مروت نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائد اور دیگر ساتھیوں پر بے بنیاد اور من گھڑت مقدمات قائم کیے گئے ہیں جن میں مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی اور حق اور سچ کی فتح ہوگی

مزید :

صفحہ اول -