سپریم کورٹ کا پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرا ر دینا خو ش آئند ، پختون یار خان 

سپریم کورٹ کا پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرا ر دینا خو ش آئند ، پختون ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختون یار خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینا خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے ہمیں قوی امید ہے کہ اب مکمل فیصلہ بھی سنی اتحاد کے حق میں ہوگا کیونکہ ہماری پارٹی کے ساتھ انتہائی زیادتی ہوئی ہے اور ہمیں جائز حق سے محروم رکھا گیا لیکن خدا کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں انہوں نے کہاکہ 9 مئی کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک بڑا جلسہ ہوگا جس میں جنوبی اضلاع اور خاص طور پرضلع بنوں سے بڑا قافلہ شرکت کرے گا اور ہم ثابت کریں گے کہ 9 مئی کے واقعے میں ہمارے خلاف جو کیسز بنائے گئے وہ جھوٹ پر مبنی تھے ہمیں ہماری جماعت امن اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے افراتفری کا نہیں یہ ملک ہم سب کا ہے کسی فردواحد کا نہیں اس کی حفاظت اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا سب کا مشترکہ فرض ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے ذہن میں ترقی اور خوشحالی کا خواب گردش کررہا ہے لیکن مخالفین کی سوچ میں انتقامی سیاست اور انتقام لینا زیر گردش ہے یہ لوگ کب تک یہ وقتی اور انتقامی سیاست کرتے رہیں گے ہمیں ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے کر جانا ہے

مزید :

صفحہ اول -