پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خرید ے گی لیکن کتنی ، ابھی فیصلہ نہیں ہوا : عظمیٰ بخاری

پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خرید ے گی لیکن کتنی ، ابھی فیصلہ نہیں ہوا : عظمیٰ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور( این این آئی)وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی، لیکن کتنی گندم خریدی جائے گی، اس پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا،ایپ کے ذریعے گندم کی فروخت کی پیشکش کرنے والے 4 لاکھ کسانوں میں سے 1 لاکھ 20 ہزار کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ روایتی طور پر بھی حکومت گندم مئی میں خریدتی ہے لیکن اس بار تاخیر کی وجہ پہلے سے اسٹاک کی موجودگی اور نئی فصل کی گندم میں موجود نمی بھی ہے۔مزید بر آں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں، برقعہ پوش خاتون کو 74کروڑ روپے کے تحائف چوری کرنے کا مرتکب قرار دیا گیا ہے ۔انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب فارم 45اور فارم 47آپ لوگوں کے خوابوں میں بھی اگلے پانچ سال تک آئیں گے، آپ کے لیڈر اور اس کی بیوی کی کرپشن پر مہر عدالتوں نے بھی لگادی، جعلی صادق و امین کو عدالتوں نے جھوٹا اور کرپٹ پریکٹسز کا مرتکب قرار دیا، برقعہ پوش خاتون کو 74کروڑ روپے کے تحائف چوری کرنے کا مرتکب قرار دیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہ کہ جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں، مریم نواز کی کارکردگی کے ہر طرف چرچے ہو رہے ہیں، علی امین گنڈا پور کو دھمکیاں دینے سے فرصت ملے تو ہی اپنا کام کریں گے ۔ خیبر پختونخواہ میں بارشوں سے سو کے قریب افراد جان کی بازی ہار گئے لیکن بیرسٹر سیف کے منہ سے ایک لفظ نہیں سنا، آپ لوگ پختونوں کے نام پر دھبہ ہیں، آپ لوگ پختونوں پر زبردستی مسلط ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خیبر پختونخواں کے بہن بھائیوں سے دلی ہمدردی ہے جو آپ جیسے نالائقوں کے ہتھے چڑھے ہوئے ہیں۔

عظمی بخاری

مزید :

صفحہ اول -