ملتان، ٹرالر، موٹر سائیکل تصادم،4افراد جاں بحق
ملتان (وقائع نگار ) ملتان پبلک سکول روڑ پر کرولانمبری GPO /179 ،ٹرالر نمبری MNS/1550 اور موٹرسائیکل نمبریMNQ /878 کے مابین خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں جاوید،محمد انور،مبین ،آصف اور ایک نامعلوم شدید زخمی ہوگئے ،جاوید،انور،مبین اور نامعلوم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ آصف کو ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں علاج معالجہ کے لیئے نشتر ہسپتال منتقل کیااور ٹرالر ڈرائیور موقع پر لوگوں کا ہجوم جمع ہونے پر فرار ہوگیا جسے پولیس نے سی سی ٹی کیمروں کی مددسے پیچھا کرتے ہوئے کچھ ہی دیر بعد گرفتار کرلیاگیا جس کے قبضے سے ٹرالر بھی برآمد کرلیا پولیس نے ٹرالر ڈرائیور ملزم عامر کو ٹرالر سمیت تھانہ منتقل کردیا،پولیس کے مطابق حادثہ ٹرالر ڈرائیور ملزم عامر کی تیزرفتاری کی وجہ سے رونما ہوا جس میں چار قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ،نشتر ہسپتال ڈاکٹرزکے مطابق زیر علاج متاثرہ شہری آصف کی حالت تشویشناک جس کا علاج معالجہ جاری ،پولیس نے گرفتار ملزم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا عمل شروع کردیا۔