خیبرپختونخوا کے عوام کا اسلام آباد میں مقدمہ لڑوں گا، گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا کے عوام کا اسلام آباد میں مقدمہ لڑوں گا، ...
خیبرپختونخوا کے عوام کا اسلام آباد میں مقدمہ لڑوں گا، گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کا اسلام آباد میں مقدمہ لڑوں گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی خیبرپختونخوا کے عوام کا وکیل بنوں، کوشش ہوگی خیبرپختونخوا کے عوام کا اسلام آباد میں مقدمہ لڑوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کہ میں سڑکوں پر کھڑے ہو کر بھڑکیں ماروں کہ پیسے واپس دیں، مختلف فورمز موجود ہیں جہاں پر اپنا مقدمہ لڑیں گے، بھرپور کوشش ہوگی نفرتیں نہیں محبتیں بڑھاؤں۔

گورنرخیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر کوئی آزاد شہری ہے، پاکستان میں آئین بھی ہے اور قانون بھی،اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اسلام آباد پر چڑھائی کریں گے تو وہ کسی اور گھر جائیں گے، اپنی نااہلی اور کوتاہی چھپانے کیلئے اس قسم کا مؤقف نہیں دینا چاہیے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پاس اکثریت بھی ہے پھر بھی اسمبلی اجلاس بلانے سے خائف ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ اپنا حق سڑکوں پر نکل کر مانگیں، میں اپنے صوبے کے کیس کو مضبوط کروں گا، صوبے میں موجود ہر سیاسی شخصیت کے پاس جانے کو تیار ہوں۔ان کا کہناتھا کہ ہم ٹف ٹائم کسی کو نہیں دینگے صوبے کی ترقی کیلئے کام کریں گے،گورنر ہاؤس مولانا فضل الرحمان کا ہے وہ آئیں اور بات کریں،مولانا صاحب ہمارے سینئر سیاستدان ہیں،وہ ہمیں مشورے دیں۔