چیف جسٹس کی مدت طے کرنے کا مطالبہ بارز کی طرف سے آیا: رانا ثنااللہ

چیف جسٹس کی مدت طے کرنے کا مطالبہ بارز کی طرف سے آیا: رانا ثنااللہ
چیف جسٹس کی مدت طے کرنے کا مطالبہ بارز کی طرف سے آیا: رانا ثنااللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت طے کرنے کا مطالبہ بارز کی طرف سے آیا اس پر ڈبیٹ جاری ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے پیپلز پارٹی کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ گورنر پنجاب کی دوڑ سے اس لئے باہر ہو گئے کہ شاید انہیں کابینہ میں حصہ دیا جائے۔رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بلاول سے ملاقات میں ان سے کابینہ میں شمولیت کی پھر سے درخواست کی ہے جس پر بلاول نے جواب دیا کہ وہ پارٹی میں اس معاملے پر بات کریں گے۔

مزید :

قومی -