حافظ آباد (ویب ڈیسک) حافظ آباد کے علاقے پنڈی بھٹیاں کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق حافظ آبادپولیس کے مطابق ڈاکٹر سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تاہم چاروں ملزمان فرار ہو گئے ہیں۔ملزمان کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق خاتون کو ڈیلیوری کے لیےہسپتال لایا گیا تھا ، جہاں ڈاکٹر نے 25 ہزار روپے لے کر مزید 25 ہزار کا مطالبہ کیا۔ایف آئی آر کے مطابق مزید رقم نہ دینے پر مذکورہ ڈاکٹر اور ورثاء میں تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد ڈاکٹر نے مشتعل ہو کر خاتون کے گردے کو بلیڈ سے کاٹ دیا۔ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گردے کے زخم سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔حافظ آباد پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔