ہم کسی پرائیویٹ شخص کو فریق نہیں بنائیں گے،چیف جسٹس کاعابد زبیری سے مکالمہ

ہم کسی پرائیویٹ شخص کو فریق نہیں بنائیں گے،چیف جسٹس کاعابد زبیری سے مکالمہ
ہم کسی پرائیویٹ شخص کو فریق نہیں بنائیں گے،چیف جسٹس کاعابد زبیری سے مکالمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس پر دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے سابق صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی پرائیویٹ شخص کو فریق نہیں بنائیں گے،وکلا بتائیں دلائل کیلئے کتنا وقت درکار ہوگا؟

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ وفاقی حکومت کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے،جسٹس اطہر من اللہ نے اضافی نوٹ میں کہا کہ ہائیکورٹ کے ججز نے نشاندہی کی کہ مداخلت کا سلسلہ ابتک جاری ہے۔