ایسے ججزکوجج نہیں ہونا چاہئے جومداخلت دیکھ کرکچھ نہیں کرتے، چیف جسٹس پاکستان کے ججز خط ازخودنوٹس کیس میں ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ کے ججزکے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ اگر کوئی جج کچھ نہیں کرسکتا توگھر بیٹھ جائے،ایسے ججزکوجج نہیں ہونا چاہئے جو مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کرتے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدرسپریم کورٹ بار نے کہاکہ ہائیکورٹ بھی ماضی میں مداخلت پر خاموش رہی تووہ بھی شریک جرم ہے،جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ صرف میں نہیں اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کررہی ہے،جسٹس اطہرمن اللہ نے صدر سپریم کورٹ بار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ڈرکس بات کا ہے عوام کے سامنے سچ بولیں۔