پاکستان والی بال ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
اسلام آباد(تصورحسین) سنٹرل ایشئن والی بال ایسوسی ایشن والی بال لیگ کے لئے پاکستان والی بال ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ جس میں سیٹرز میں کاشف نوید اور ولید خان شامل ہیں جبکہ بلاکرز میں ظہیر جٹ، مصور خان، حماد اور علی حیدر شامل ہیں۔ آئوٹ سائیڈ ہٹرز میں عثمان فریاد علی، کپتان مراد جہان، فخر وٹو، اور آفاق خان شامل ہیں۔ جبکہ اپوزٹ میں ایمل خان اور مراد وزیر شامل ہیں۔ لبرو ناصر علی اور یاسین ہیں۔ ٹورنامنٹ 11 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہو گا جس میں پاکستان کے علاوہ ایران افغانستان ترکمانستان کرغستان اور سری لنکا شامل ہیں۔
سینئر نائب صدر پاکستان والی بال فیڈریشن سردار محمد نواز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان والی بال ٹیم اس ٹورنامنٹ میں گوکڈ میڈل حاصل کر سکتی ہے باوجود اس کے کہ ایران مضبوط اور دنیا کی بہترین ٹیم ہے اور باقی ٹیمیں بھی اچھی تیاری کے ساتھ آ رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان والی بال فیڈریشن کی زیر نگرانی تربیتی کیمپ میں پہلے برازیلین کوچ ایسانئے اور اب ارجنٹینی کوچ رابن وولوچن کی زیر نگرانی پاکستان ٹیم نے بہت محنت کی ہے اور کھلاڑی اس ٹورنامنٹ کے لئے بہت پرجوش ہیں۔