وزیراعلیٰ کے پی اگر  چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

وزیراعلیٰ کے پی اگر  چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر ...
وزیراعلیٰ کے پی اگر  چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی)  فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر  چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔

کراچی میں میڈیا سےگفتگو میں فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ  خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال اچھی نہیں ہے،  صوبےکا  وزیراعلیٰ اپنے ضلع میں نہیں جاسکتا جس سے آپ صورتحال کا اندازہ  لگاسکتے ہیں۔گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ میری  وزیر اعلیٰ صاحب سے درخواست ہوگی کہ اپنے شہداء کو  انصاف دلوائیں، صوبے کے بقایا جات مانگنے کے لیے فورمز  ہیں،  ان  پر اپنا کیس لڑنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاق سے تنازع رہا تو کے پی کے لوگ 5 سال پیچھے چلے جائیں گے،  پُرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، اگر  آپ جیل توڑیں گے تو اسلام آباد اور  پنجاب پولیس کیسے آپ کو چھوڑےگی۔