9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ قابل مذمت فعل تھا، 9 مئی کو قومی تنصیبات پر حملہ ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی۔
اپنے بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا 9 مئی پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
انہوں نے کہا پوری قوم نے 9 مئی واقعہ کو مسترد کر دیا تھا۔ اس دن کے واقعات میں ملوث افراد کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔ دریں اثنا گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 9 مئی کو سندھ اسمبلی کا اجلاس بلالیا۔ ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے سمری پر دستخط کر دیے۔