167 ملین ڈالر کی  لاٹری جیتنے والا شخص چند دنوں بعد جیل جا پہنچا

167 ملین ڈالر کی  لاٹری جیتنے والا شخص چند دنوں بعد جیل جا پہنچا
167 ملین ڈالر کی  لاٹری جیتنے والا شخص چند دنوں بعد جیل جا پہنچا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست کینٹکی کے ایک شخص نے 167.3  ملین ڈالر کی  پاوربال لاٹری جیتنے کے صرف چند دن بعد خود کو جیل میں پایا۔ جیمز فارتھنگ نے یہ ٹکٹ صرف دو  ڈالر میں اپنی والدہ لنڈا گرزل کے لیے خریدا تھا اور دونوں نے مشترکہ طور پر ریاست کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیتی ۔ جیتنے کے بعد دونوں نے بڑے چیک کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

دی مرر کے مطابق 28 اپریل کو لنڈا نے کینٹکی لاٹری کو بتایا کہ "یہ ایک اچھا مدرز ڈے ہو گا۔ انہوں نے  اپنے قرضے اتارنے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی خواب میں بھی یہ نہیں سوچ سکتی تھیں کہ وہ جیت جائیں گی اور انہیں اب تک یقین نہیں آیا۔

تاہم خوشیوں کا یہ سلسلہ زیادہ دیر نہ چلا۔ صرف چند دن بعد 50 سالہ جیمز کو فلوریڈا کے ایک ہوٹل میں جھگڑے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ی کی دستاویزات کے مطابق انہوں نے ہوٹل کے ایک مہمان کو گھونسہ مارا اور جب ایک پولیس اہلکار نے بیچ بچاؤ کرنے کی کوشش کی تو جیمز نے مبینہ طور پر اس کے چہرے پر لات مار دی۔

جیمز کے ساتھ ان کی ساتھی جیکلین فائٹ ماسٹر کو بھی گرفتار کیا گیا۔ انہیں نشے کی حالت میں بدنظمی کے الزام کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم دی مرر کے مطابق جیکلین کو اگلے دن رہا کر دیا گیا جبکہ جیمز ایک پرانے مقدمے میں پیرول کی خلاف ورزی کے باعث حراست میں ہی رہا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -