معطلی کا شکار کھلاڑی جلد ایکشن میں نظر آئیں گے ،کمبلے

معطلی کا شکار کھلاڑی جلد ایکشن میں نظر آئیں گے ،کمبلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی( نیٹ نیوز) نٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین انیل کمبلے نے امید کا اظہار کیا ہے کہ مشکوک باو¿لنگ ایکشنز والے باو¿لرز ایکشن میں بہتری کے بعد کرکٹ دوبارہ کھیل سکیں گے۔44 سالہ لیگ اسپنر آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ ہیں جس نے رواں سال جون میں مشکوک باو¿لنگ ایکشنز کے خلاف کرروائی کی سفارش کی تھی۔نتیجتاً صف اول کے چند کرکٹرز بشمول پاکستانی آف اسپر سعید اجمل بین الاقوامی کرکٹ سے معطل کردیئے گئے تھے۔معطل کھلاڑی ایکشن بہتر بناکر آئی سی سی کی منظور شدہ لیب سے ٹیسٹ کرواکر کلیئرنس حاصل کرسکتے ہیں۔ٹیسٹ میں 619 اور ایک روزہ کرکٹ میں 337 وکٹیں حاصل کرنے والے کمبلے نے کہا کہ ایکشن بہتر بنانے والے مراحل سے گزرنے کے بعد کھلاڑیوں کی کرکٹ میں واپسی ممکن ہے۔