زونگ کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جیت پر مبارکباد

زونگ کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جیت پر مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس ڈیسک) زونگ ، پاکستان کی پہلی اور واحد 4G سروس فراہم کرنے والا نیٹ ورک اور چائنا موبائل کمیونیکشن کارپوریشن کی ذیلی کمپنی ٹیم پاکستان کو آسٹرلین کے خلاف ٹیسٹ سیر یز پر نمایاںجیت پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔Zong ،جو کہ پاکستان میںسپر 3G کی بدولت تیز ترین 3Gسروس فراہم کرتا ہے، نے مصباح الحق کو ویسٹ انڈیز کے سر ویوین ریچرڈز کے 1986میں بنائے گئی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔اس موقع پر بابر باجوہ ، ایگز یکٹو ڈائریکٹر مارکیٹنگ زونگ کا کہنا تھا، ”زونگ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اشتراک میںبے حد خوشی محسوس کرتا ہے، ہمیں اپنے ٹیم کے لڑکوں پر فخر ہے جنہوں نے آئی سی سی کی رینکنگ پر دوسری پوزیشن پر فائز آسٹریلوی ٹیم کے خلاف جیت حاصل کی۔ پاکستان میں تیز ترین 3Gموبائل سروس فراہم کرنے والا نیٹ ورک ہونے کی حیثیت سے زونگ مصباح الحق کی تیز ترین ٹیسٹ سنچری کو اپنے نیٹ ورک سے مربوط کرتا ہے۔پاکستان کرکٹ سے پیار کرنے والی قوم ہے اورزونگ کا اس سیر یز کو سپانسر کرنے کا مقصد قومی سطح پر اس کھیل کو فروغ دینا ہے ۔ ہم پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف آنے والے سیریز کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں۔
 کمپنی نے پہلے بھی پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کئی اقدام لئے ہیں جن میںسب سے قابل ذکر فٹ بال، پولو اور گالف کے ساتھ شراکت داری شامل ہے۔