چیمپئنز لیگ میں میسی کے71 گول، عالمی ریکارڈ برابر

چیمپئنز لیگ میں میسی کے71 گول، عالمی ریکارڈ برابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن ( نیٹ نیوز)چیمپئنز لیگ کے گروپ راو¿نڈ کے میچز بھی کھیلے گئے۔ جرمن کلب بائرن میونخ بھی پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گیا ۔ میسی نے لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ میسی نے چیمپئنز لیگ میں 71 گول کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ میسی یورپی مالک اسپین کے معروف کلب بارسلونا سے کھیلتے ہیں۔ ہالینڈ کے فٹ بال کلب اڑاکس سے میچ شروع ہونے سے قبل ایک نیا ریکارڈ بنانے کے لیے انہیں تین گول کی ضرورت تھی لیکن وہ دو گول کر سکے اور اِس طرح انہوں نے ہسپانوی فٹ بالر راو¿ل بلانکو کے 71 گول کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔