چیکبو اکی سنچری زمبابوے بنگلہ دیش کیخلاف پہلی اننگز میں368 پر آﺅٹ

چیکبو اکی سنچری زمبابوے بنگلہ دیش کیخلاف پہلی اننگز میں368 پر آﺅٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                 کھلنا ( نیٹ نیوز)محموداللہ اور مومن الحق کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں5 وکٹوں پر 201 رنز بنا کر مجموعی طور پر 266 رنز کی برتری حاصل کر لی کھلنا ٹیسٹ کے چوتھے روز زمبابوین ٹیم نے 331 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ پر اپنی پہلی نا مکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو ہملٹن مسکڈزا 154 اور چیکبوا 75 رنز پر کھیل رہے تھے، دن کے پانچویں ہی اوور میں شکیب الحسن نے مسکڈزا کو آﺅٹ کر کے نہ صرف اہم پارٹنر شپ توڑی بلکہ ٹیم کو بڑی کامیابی بھی دلائی، مسکڈزا 158 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، والر 6 رنز بنا کر شکیب کی گیند کا نشانہ بنے، اگلے اوور میں روبیل حسین نے ٹنڈئی چتارا اور شنگوے کو آﺅٹ کر دیا، دونوں کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹہوئے، چیکبوا نے ڈٹ کر بنگال ٹائیگرز کے باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی، سنچری بنانے کے بعد ان کی ہمت بھی جواب دے گئی اور وہ 101 رنز بنا کر تیج الاسلام کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، اس طرح زمبابوے کی پوری ٹیم 368 رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔ شکیب الحسن نے 5، تیج الاسلام نے 3 اور روبیل حسین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر محموداللہ اور مومن کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 201 رنز بنا لئے تھے اور اسے مجموعی طور پر 266 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔ مومن الحق 54، تمیم اقبال 20، شمس الرحمان 23، شکیب الحسن 6 اور کپتان مشفق الرحیم صفر پر آﺅٹ ہوئے۔ محموداللہ 63 اور شووا گتا ہوم 23 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ والر نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔