آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ آج دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں مدمقابل

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ آج دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں مدمقابل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میلبورن ( نیٹ نیوز ) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹوئنٹی 20 میچز پر سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دن ایک بج کر 35 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ شام 7 بج کر 35 منٹ پر شروع ہوگا ۔ اس سے قبل کھیلے جانیوالے پہلے ٹوئنٹی 20میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں ایک صفر سے برتری اپنے نام کی ہے ۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹوئنٹی 20 میچ 9 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ایک روزہ سیریز کا آغاز ہوگا۔ پہلا ایک روزہ میچ 14 نومبر کو کھیلا جائیگا۔ دوسرا ایک روزہ میچ 16نومبر کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ چوتھا ایک روزہ میچ 21نومبر کو کھیلا جائیگا جبکہ سیریز کا آخری ایک روزہ میچ 23نومبر کو کھیلا جائے گا۔