اداکارہ فرزانہ تھیم ڈرامہ سوپ ”تائی اینڈ تحریم “ میں مرکزی کردار ادا کرینگی

اداکارہ فرزانہ تھیم ڈرامہ سوپ ”تائی اینڈ تحریم “ میں مرکزی کردار ادا کرینگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی) اداکارہ فرزانہ تھیم کراچی میں بننے والے ڈرامہ سوپ ”تائی اینڈ تحریم “ میں مرکزی کردار ادا کریں گی ۔ بتایا گیا ہے کہ فرزانہ تھیم رائٹر جاوید جمال کے ڈرامہ سوپ ” تائی اینڈ تحریم“ کی ریکارڈنگ میں اگلے ہفتے حصہ لیں گی ۔ مذکورہ سوپ میں فرزانہ تھیم مرکزی کردار ادا کریں گی ۔ علاوہ ازیں فرزانہ تھیم کی ڈرامہ سیریل ” دل کی باتیں “ بھی نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر ہے جس میں ان کے کردار کو بیحد پسند کیا جا رہا ہے ۔ ڈرامہ سیریل میں فرزانہ تھیم اداکار کامران مجاہد کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں سہیل سمیر ، فرح شاہ ، احسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔

مزید :

کلچر -