آنیوالی فلمیں شائقین کو ضرور پسند آئیں گی، انوشکا شرما

آنیوالی فلمیں شائقین کو ضرور پسند آئیں گی، انوشکا شرما
آنیوالی فلمیں شائقین کو ضرور پسند آئیں گی، انوشکا شرما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مبئی(نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ میں اس وقت دو فلموں میں مرکزی کردار ادا کررہی ہوں جن کی شوٹنگ تیزی سے جاری ہے ان فلمو ں میں میرے کرداروں کو شائقین ضرور پسند کریں گے میں نے ہمیشہ معیاری کام کیا ہے اور محنت پر یقین رکھتی ہوں اسی وجہ سے اب تک میری جتنی بھی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں ان کو پسند کیا گیا ہے میں اپنی ہر فلم میں منفرد کردار ادا کرنا چاہتی ہوں اور جب تک میری یہ فلمیں ریلیز نہیں ہوجاتی اس وقت تک میں کسی اور فلم میں کام نہیں کرونگی میری ہر فلم میری امیدوں پر پورا اتری ہے میں ہر اداکار کے ساتھ اداکاری کرنا چاہتی ہوں کیونکہ اس طرح بہت سیکھنے کو ملتا ہے اور میں سیکھنا چاہتی ہوں۔

مزید :

کلچر -