اپنے کام سے کام رکھنے والی اداکارہ ہوں، قطرینہ کیف

اپنے کام سے کام رکھنے والی اداکارہ ہوں، قطرینہ کیف
اپنے کام سے کام رکھنے والی اداکارہ ہوں، قطرینہ کیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی( نیٹ نیوز) اداکارہ کترینہ کیف کو بالی وڈ کی نمبر گیم سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ کترینہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہاہے کہ اسے بڑھتی ہوئی مسابقتی فضاءسے ڈر نہیں لگتا کیونکہ وہ نمبر گیم میں نہیں پڑتی ۔ کترینہ نے کہا کہ وہ اپنے کام میں گم رہنے والی اداکارہ ہے جس کو اپنے کام اور خود کو بہتر سے بہتر کرنے سے سروکار ہے ۔ وہ اس چیز کا دباﺅ نہیں لیتی کہ دوسرے اداکار اس کے مقابلے کیسے کام کر رہے ہیں۔ 80سالہ کترینہ جس کا اکثرو بیشتر دپیکا پڈوکون اور پرینکا چوپڑا سے موازنہ کیا جاتا ہے نے کہا کہ بالی وڈ میں نمبر گیم کی حیثیت عارضی ہے جس کی روح ہر نئی کامیاب فلم کے ساتھ بدل جاتی ہے ۔ ان کے خیال میں اداکاروں کو اس کھیل کو خود کو بہتر کرنے کیلئے استعمال کرنا چاہئے تاکہ دباﺅ میں چلے جائیں۔ کترینہ نے کہا کہ وہ انڈسٹری میں اب ایک پختہ ذہن کی مالک ہو چکی ہے اور فی الحال اس کی تمام توجہ اپنے کام پر ہے۔

مزید :

کلچر -