اکتوبر میں کنزیومر پرائس انڈیکس 17 ماہ کی کم ترین شرح 5.82 فیصد زائد رہا

اکتوبر میں کنزیومر پرائس انڈیکس 17 ماہ کی کم ترین شرح 5.82 فیصد زائد رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)گزشتہ ماہ اکتوبر میںصارفین کیلئے قیمتوں کے اشاریے( کنزیومر پرائس انڈیکس) 5.82 فیصد زائد رہا جو گزشتہ 17 ماہ میں سی پی آئی میں اضافے کی کم ترین شرح قرار پائی ہے، ستمبر کے مہینے میں سی پی آئی میں 7.68 فیصد جبکہ اکتوبر 2013 میں 9.08 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔مہنگائی کے سرکاری اعدادوشمار میں بہتری کی وجہ ایندھن اور خوردنی اشیا کی قیمت میں کمی قرار دی جارہی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے4 ماہ (جولائی تااکتوبر) کے دوران سی پی آئی کی اوسط شرح 7.09 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں اوسط 8.32 فیصد ماہانہ رہی تھی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں حالیہ کمی کے بعد افراط زر کا دباﺅ بھی کم رہنے کی توقع ہے۔حکومت نے رواں مالی سال افراط زر کے لیے8 فیصد کا ہدف رکھا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح 7.8 فیصد یعنی حکومتی ہدف سے بھی کم رہے گی۔

مزید :

کامرس -