بجلی کی قیمتوں میں 52 پیسے اضافہ بلا جواز ہے،سرگودہا چیمبر

بجلی کی قیمتوں میں 52 پیسے اضافہ بلا جواز ہے،سرگودہا چیمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سرگودھا (آن لائن) بجلی کی قیمتوں میں 52 پیسے اضافہ بلا جواز ہے ۔عام آدمی بجلی کی قیمتو ں کے بوجھ تلے دبتا جا رہا ہے توانائی کا بحران جنگی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے حکمتِ عملی بنانے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار سرگودہا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مرزا فضل الرحمٰن ، سینئر نائب صدر شیخ نوید اقبال ، نائب صدر خواجہ ضیا ءاقبال نے چیمبر آفس میں آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں انرجی کا بحران اس وقت تک حل نہیں ہو سکتا جب تک پروفیشنل مینجمٹ کو آگے نہیں لا یا جا تا ۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی کے نرخوں میں اضافہ بلا جواز ہے جس سے پیداوری لاگت مزید بڑھے گی۔ چوری کی بجلی استعمال کرنے والوں کا بوجھ صحیح بل ادا کرنے والے برداشت کر رہیں ہیں حکومت اسکا سدِ باب کرے ۔
 فرنس آئل اور ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی خاصی مہنگی پڑتی ہے اس لئے حکومت کو چاہیے کہ سستی بجلی کی پیدا وار بڑھانے کے لئے طویل ا لمعیاد منصوبہ بندی کے ساتھ Short Term منصوبہ بندی بھی از حد ضروری ہے۔ ہمارے ملک میں بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر تا جارہا ہے صنعتی ترقی کے لئے بجلی کی پیداوار میں اضافہ از حد ضروری ہے جس کے لئے نئے ڈیم کی تعمیر نا گزیر ہے۔

مزید :

کامرس -